ڈونیڈن (آئی این پی) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کےخلاف پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 402رنز بنا کر 235رنز کی سبقت حاصل کر لی۔ میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب158کے سکور پر پیٹر فلٹن55رنز‘کین ولیم سن24رنز ‘ ہمیش رتھر فورڈ 171رنز ‘ روز ٹیلر31رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ برونلی 27رنز ‘ واٹلنگ بغیرکوئی سکور بنائے‘ ٹم ساﺅتھی25رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے۔برینڈن میکولم44اور بروس مارٹن17پر ناٹ آﺅٹ تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 108رنز کے عوض چار، سٹورٹ براڈ نے دو جبکہ مونٹی پینسار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈونیڈن ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف پوزیشن مضبوط
Mar 09, 2013