کراچی (آن لائن) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کو عدالت کا احترام نہ کرنے پر جھاڑ دیا۔ بدامنی کیس کی سماعت کے دوران جب عدالتی وقفہ ہوا تو ججز کے اٹھنے کے باوجود ڈی جی رینجرز اپنی کرسی پر بیٹھے رہے جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ٹوکا کہ آپ کو عدالتی وقار کا خیال نہیں، کیا آپ کو علم نہیں کہ عدالت کا احترام کس طرح کیا جاتا ہے، آپ خود کو دوسروں سے بالا سمجھتے ہیں کیا؟
عدالت کا احترام نہ کرنے پر چیف جسٹس نے ڈی جی رینجرز کو جھاڑ پلا دی
Mar 09, 2013