کابل (اے ایف پی) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل غیر اعلانیہ پہلے دورے پر افغانستان پہنچ گئے دریں اثناءمشرقی افغانستان میں افغان سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ سے نیٹو کا سویلین ٹھیکیدار ہلاک ہو گیا۔ انٹر نیشنل سیکورٹی اسسٹینس فورس کے ترجمان کے مطابق رواں سال نیٹو سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ نیٹو فورسز نہ صرف افغان سیکورٹی اہلکاروں کو ٹریننگ دے رہی ہیں بلکہ و طالبان کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں تاہم ایساف ترجمان نے ہلاک ہونے والے نیٹو کے ٹھیکیدار کی شہریت ظاہر نہیں کی۔