افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی وزیردفاع کی آمد پر وزارت دفاع کی عمارت کے باہر خود کش حملہ. نوافراد ہلاک, چودہ زخمی.

افغان حکام کے مطابق حملےمیں وزارت دفاع کے اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا. حملے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی. پینٹاگون کےترجمان جارج لٹل کاکہناہے کہ حملےکے دوران امریکی وزیردفاع کابل میں اتحادی افواج کی بریفنگ میں شریک تھے اور وہ محفوظ رہے. امریکی وزیردفاع چک ہیگل غیراعلانیہ دورے پر گزشتہ روز افغانستان پہنچے ہیں. طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے.

ای پیپر دی نیشن