خیبرپختونخوامیں بارشوں کا سلسلہ پھرلوٹ آیا ہے. پشاور،مردان اورچترال میں ابررحمت کھل کربرسا جس نے ہرطرف جل تھل کردیا. بارش اورٹھنڈی ہواؤں سے سردی پھربڑھ گئی ہے،ادھرخیبرایجنسی میں بارش اورژالہ باری سے موسم حسین ہوگیا. رات سے جاری برفباری نے مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان کا حسن دوبالا کردیا ہے. جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگ گھروں سے نکل آئے، تاہم لاہور،ملتان،فیصل آباد اور کراچی سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھوپ چھائے رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالاکنڈ ،ہزارہ،کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اورتیزہوائیں چلنے کا امکان ہے. جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. ۔میدانی علاقوں میں درجہ حرارت تین سے سات سینٹی گریڈ معمول سے ذیادہ رہنے کا امکان ہے۔ استور اور پارا چنارمنفی دو سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین مقام ہیں جبکہ سب سے ذیادہ درجہ حرارت چھور میں چالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔