سندھ کے سنیئرصحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹروبس سسٹم نے فرسودہ نظام بدل کررکھ دیا ہے، اشرافیہ اورامیروں کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں،جہاز اور ہیلی کاپٹر منگوائے جاتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے آرام دہ اوربہترین بس سروس فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج امیر اور غریب کے درمیان تقسیم ہوچکا ہے۔۔ معاشی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھا دیا ہے۔ اگریہ فرق ختم نہ کیا گیا توحالات سنگین ہوجایئں گے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کودہشتگردی، انتہاپسندی، بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے جبکہ بیگناہ لوگوں کا خون سڑکوں پر بہایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری عروج پرہے جبکہ پنجاب میں امن و امان اورگورننس دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہترہے۔