سازشوں کے باوجود بلوچستان میں شفاف ترین انتخابات کرائے: غوث بخش باروزئی

Mar 09, 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر)سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات کا انعقاد رکوانے کی سازشیں کی گئیں مگر کسی بھی دھمکی یا سازش کو خاطر میں لائے بغیر بلوچستان میں شفاف ترین انتخابات منعقد کرائے گئے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ الیکشن کرانا بہت بڑا چیلنج تھا۔

مزیدخبریں