آئندہ انتخابات کے بعد غریب، تعلیم یافتہ ایماندار افراد سے ملکر حکومت بنائینگے: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ)  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام غریب نسلی و لسانی‘ مذہبی اور فقہی اختلافات بالائے طاق رکھ کر فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات اور اپنی قسمت بدلنے کیلئے متحد ہو جائیں۔ لاہور میں پاکستان   عام آدمی پارٹی کے چیئرمین ارسلان ملک سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ گزشتہ 67 سال سے چہرے بدل بدل کر ملک کو لوٹ رہا ہے اور عوام کی حالت بد سے بدتر ہو رہی ہے۔ پاکستان کی عام آدمی پارٹی اور دیگر چھوٹی تنظیمیں اور گروپ نظام کی تبدیلی کے مقصد کے حصول کیلئے بڑے قافلوں میں شریک ہو جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...