قاتل مودی کے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: امریکی محکمہ خارجہ

Mar 09, 2014

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ٗمودی وزیراعظم منتخب ہوئے تو ان کی ویزا درخواست پر غور کیاجاسکتاہے۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جینیفرساکی کا کہناتھا کہ بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیراعلیٰ نریندرمودی کو امریکی ویزاجاری کرنے پر پابندی برقرارہے تاہم مودی رواں سال عام انتخابات میں بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو ان کی ویزا درخواست پر غور کیاجاسکتاہے۔ جینیفرنے کہاکہ بھارت جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ 2002میں بی جے پی رہنما نریندرمودی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ اور ان کے کہنے پر گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیاگیا گجرات فسادات کے بعد امریکہ نے مودی کو امریکی ویزاجاری کرنے پر پابندی لگادی تھی۔

مزیدخبریں