’دہشت گردی اور بیرونی قوتوں کی سازشوں سے نجات کیلئے دینی جماعتیں مل کر کردار ادا کریں‘‘

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا محمد معاویہ اعظم کی وفد کے ہمراہ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی سے جامعہ دارالقدس میں ملاقات کی ا ور ملک کی   صورتحال، طالبان مذاکرات، دہشت گردی سمیت دیگر   امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ  ملک کو دہشت گردی اور بیرونی قوتوں کی سازشوں سے نجات دلانے کے لیے دینی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔   دینی جماعتیں کسی بھی صورت شر پسند اور ملک دشمن عناصر کو اپنی صفوں میں شامل نہ ہونے دیں۔  طالبان کو مذاکرات کیلئے سنجیدگی کا اظہار کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...