مسلمان دو عملی کے سبب مصائب کا شکار ہیں: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد

Mar 09, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن الحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن  محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک  میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوںپر ابتلا کی وجہ  دین سے دوری اور دو عملی ہے۔   جب تک مسلمان کتاب و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالے ہوئے تھے۔  دنیا پر حکمران رہے اور  فتوحات  کا سلسلہ بڑھتا  رہا  آج ہم اپنے راستے  سے بھٹکے ہوئے  ہیں تمام دنیا ہمارے  خلاف ہے  ۔  ہمیں اپنی اسلامی اور دینی اقدار بچانا مشکل ہو چکا ہے۔  اب  ہمارے سکارلر اور دینی شخصیات کی ذمہ داری ہے  کہ وہ مسلمانوں کو  صورتحال سے نکالنے کے لئے  رہنمائی کریں۔

مزیدخبریں