نواب شاہ: جرگے کی 12 سالہ لڑکی کا 30 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کی کوشش 10 افراد کیخلاف مقدمہ، ایک ملزم گرفتار

Mar 09, 2014

نواب شاہ (آئی این پی)  نواب شاہ میں  بااثر افراد کے ایک    جرگے نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑا دیں، 12 سالہ لڑکی  کا 30 سالہ سے زبردستی نکاح کرانے کی کوشش،  ماں بیٹی سمیت مدد کیلئے تھانے پہنچ گئی، انجمن تاجران سندھ کے صدر سمیت 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس  نے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا جبکہ  دیگر کی تلاش  کیلئے  چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکرنڈ کی رہائشی 12سالہ رضیہ نے بتایا اس کے بڑے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ لوگ علاقے سے چلے گئے تھے جس کے بعد علاقے کے بااثر وڈیرے نور محمد چانڈیو نے فیصلہ کیا لڑکے والے ساٹھ ہزار روپے جرمانہ اور لڑکی کے بدلے لڑکی دیں گے جس پر ہم لوگوں نے نواب شاہ میں پناہ لے لی جس پرلڑکے والے ہمارے گھر پہنچ گئے اور زبردستی شادی کی کوشش کی جس پر فیصلہ انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی کے پاس گیا اور اس نے بھی وڈیرے کے فیصلہ کے مطابق میری شادی زبردستی کرانے کا حکم دیا جس پرمیں مدد کے لئے تھانہ پہنچ گئی۔ ایف آئی آرنمبر 8-2014 لڑکی کی ماں خدیجہ کی مدعیت میں گیارہ افراد عبدالقیوم قریشی، نور محمد چانڈیو، علی شیر، میرو، گلڑو، علی دوست ودیگر کے خلاف درج کی گئی۔

مزیدخبریں