ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کی ایک اور مریضہ داخل، دیگر مریضوں کی حالت بہتر

Mar 09, 2014

ملتان (وقائع نگار خصوصی) نشتر ہسپتال میں سوائن  فلو کے شبہ میں پچاس سالہ خاتون رئیسہ پروین کو داخل کر لیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے داخل مریضوں میں سے شورکوٹ کے رہائشی اکرام کے علاوہ دیگر مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور دیگر مریض دن بدن بہتر ہو  رہے ہیں۔ شورکوٹ کے اکرام کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی سانس دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں