حافظ آباد + ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) حافظ آباد میں نوجوان نے والد سے جھگڑ کر ساہیوال میں شادی سے انکار پر نوجوان نے محبوبہ کو گولی مار کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوں کڑیالہ میں 18 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مارلی۔ امجد فاروق کا جواں سال بیٹا سنی امجد جو تعلیم یافتہ تھا اسکا والد سے معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس نے مشتعل ہو کر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ادھر ساہیوال میں نوجوان نے شادی سے انکار پر محبوبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ چک نمبر 74/5۔آر کا شادی شدہ محمد یوسف گائوں کی لڑکی فرزانہ کو پسند کرتا تھا اور اُس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی نے کہا تم تو پہلے سے شادی شدہ ہو اور شادی سے انکار کر دیا یوسف نے مشتعل ہو کر فرزانہ جو اپنی والدہ کے ساتھ کھیتوں میں جا رہی تھی راستے میں گولی مار دی اور بعد میں خود کو بھی وہیں گولی مار کر خودکشی کر لی۔