کیف+اسلام آباد (آن لائن+ ثناء نیوز) کریمیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے روس کیساتھ الحاق کی منظوری کے بعد علاقے میں روسی فوج کی پیشقدمی جاری ہے۔ فوج نے اہم عمارتوں اور فوجی تنصیبات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم اس دوران یوکرائنی فوج کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔ ادھر چین نے کہا کہ یوکرائنی فوج نے مداخلت نہیں کی لہٰذا چین روس پر ممکنہ پابندیوں کا مخالف ہے، دوسری طرف بھارت نے بھی ماسکو کے اقدام کی حمایت کی ہے جبکہ اس سلسلے میں صدر اوباما نے نے متعدد عالمی رہنمائوں کو فون کئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ کریمیا کے وزیراعظم علاج جرمنی چلے گئے ہیں۔ یوکرائن میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) وجاہت علی مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائن کی یکجہتی کی حمایت کرتا ہے تنازع مذاکرات سے حل کیا جائے۔ یوکرائن سے تعلیم مکمل کرنیوالے پاکستانیوں کی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر غلام سرور نے کہا یوکرائن میں آباد پاکستانی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔