لاہور (پ ر) ادارہ پنجاب سوشل سکیورٹی کے مختلف ہسپتالں میں کام کرنے والی 8 سٹاف نرسز کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی۔ کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی فرحان عزیز خواجہ نے سٹاف کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ کافی عرصہ سے التوا کا شکار تھا۔ ترقی پانے والے عملہ میں 4 مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نرسز بھی شامل ہیں۔ ترقی پانے والی نرسز نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ مزید دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کریں گی۔
سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی سٹاف نرسز کی بطور نرسنگ سسٹرز ترقی و تعیناتی
Mar 09, 2014