لاہور میں واگزار اراضی پر ماڈل بازار بنائے جائیں گے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی ہرممکن فراہمی کا یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم یوتھ سکیم کے تحت نوجوانوں کو باعزت روز گار کمانے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دئیے جارہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آشیانہ سکیم کے ذریعے بے گھرافراد کو چھت کی نعمت میسر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں تجاوزات کے خلاف جاری کریک ڈائون میں واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی پر ماڈل بازار اور ریڑھی بازار قائم کئے جائیں گے۔ تجاوزات آپریشن کا بلا امتیاز جاری رہنا بے حد ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...