خانیوال (آئی این پی) خانیوال میں دو ماہ کے بچے کو دو خواتین سمیت تین افراد نے زبردستی اغوا کرلیا۔ پرانا کارخانہ لاہور موڑ کے رہائشی محمد حسین کی بیوی نسرین کا کہنا ہے کہ وہ دوائی لیکر جونہی گھر کے قریب پہنچی تو ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شخص اور دو خواتین نے زبردستی بچہ چھین لیا۔ والدہ کے شور اور واویلے کے باوجود ملزم بچے کو اغوا کر کے لے گئے۔ محمد حسین کے ہاں 22 سال بعد نرینہ اولاد ہوئی تھی جبکہ دو ماہ کا عبداللہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔ پولیس تھانہ کہنہ خانیوال نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔