اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت انتظامیہ نے23 مارچ کیلئے شادی ہالوں کے مالکان کو شادیوں کی تقریبات ری شیڈول کرنے کے احکامات جاری کردیئے، اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں سے میڈیکل سٹاف کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو وفاقی دارالحکومت انتظامیہ کی طرف سے 23 مارچ کیلئے تمام شادی ہالز کو شادیوں کی تقریبات ری شیڈول کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے حکمنامے تھانہ شہزاد ٹائون، تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار، تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ آئی نائن کو ارسال کر دیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ تمام گیسٹ ہائوسز 23 مارچ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
اسلام آباد میں شادی ہال مالکان کو 23 مارچ کیلئے تقریبات ری شیڈول کرنے کی ہدایت ہسپتالوں سے میڈیکل سٹاف کی تفصیلات طلب
Mar 09, 2015