اسلام آباد (وقائع نگار) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ملک بھر میں بارشوں کے لامتناہی سلسلے کے باعث میٹرو اسلام آباد کے چار سیکشنز پر جاری کام بری طرح متاثر ہوا۔ پشاور موڑ، شاہین چوک، بلیوایریا اور پریڈ ایونیو پر جاری کام پانی کھڑا ہونے کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے تعطل کا شکار ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ میٹرو بس کا منصوبہ اب 23 مارچ کو مکمل نہیں ہو سکے گا۔