اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو حکومت سے بے پناہ مراعات لینے کے حوالے سے قرارداد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ یہ قرار داد سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے جمع کرائی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان اس قرارداد پر بحث کرے اور قرارداد منظور کرکے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں طلب کیا جائے اور ان سے حکومت سے مراعات لینے پر ان سے جواب طلب کرے۔
پیپلز پارٹی نے جسٹس (ر) افتخار کے حکومتی مراعات لینے کے حوالے سے قرارداد سینٹ میں جمع کرا دی
Mar 09, 2015