حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری، مسائل بڑھ گئے: اعجاز الحق

اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیراور مسلم لیگ (ض)کے سربراہ ،رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی ۔ ملکی تاریخ میں کوئی ایسا الیکشن نہیںجس میں دھاندلی کا الزام سامنے نہ آیا ہو ۔ شخصیات کو اداروں کے تابع ہونا چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ مختلف حکومتوں نے اہم اداروں کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا جب تک سزا اور جزا کا شفاف عمل سامنے نہیں آتا دہشت گردی سے جان چھڑانا آسان نہیں ۔ نواز شریف حکومت کی یہ کمزوری ہے کہ مسائل کم ہونے کے بجائے زیادہ ہو چکے ہیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی روایت ختم ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...