انتخابی امیدواروں سے بہن، بیٹی، بیوی کے حقوق کی ادائیگی کا سرٹیفکیٹ بھی لیا جائے، سراج الحق

لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عورت کو اسلام نے عزت و تکریم کا مرتبہ دیا ہے اسے بازار کی زینت بنانے والے عورت کے خیر خواہ نہیں سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اسلام نے بہن بیٹی اور ماں کی حیثیت سے عورت کو جو بلند مرتبہ عطا کیا ہے اس کا تحفظ کریں گے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے بہن، بیٹی اور بیوی کے حقوق کی ادائیگی کا بھی سرٹیفیکیٹ لیا جائے۔ انہوں نے کہا خواتین کے حقوق صرف کاغذوں میں موجود ہیں عملی دنیا میں یہ حقوق نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا غریب ماں باپ اپنے بچوں سمیت اجتماعی خودکشیاں کر رہے ہیں، جماعت اسلامی حکومت میں آکر خواتین کیلئے تعلیم اور صحت کے علیحدہ ادارے قائم کرے گی، بچوں کی طرح بچیوں کی تعلیم بھی لازمی ہوگی اور ہم شرح خواندگی کو سو فیصد تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا اگر برطانیہ اور فرانس اپنے بزرگ شہریوں کو گزارہ الائونس دے سکتے ہیں تو پاکستان کیوں یہ کام نہیں کرسکتا مگر یہاں کے حکمرانوں نے تمام وسائل اپنے قبضہ میں لے رکھے ہیں۔ جماعت اسلامی قوم سے وعدہ کرتی ہے قومی دولت کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کرانے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ دریں اثناء تنظیم اسلامی کے وفد نے امیر حافظ عاکف سعید کی قیادت میں سراج الحق سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت عائلی قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق بنائے اور اللہ کی حدود کو پامال کرنے کی جسارت نہ کرے، عوام قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کی اجازت نہیں دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...