فوجی عدالتیں کب مقدمات سنیں گی کچھ کہنا قبل از وقت ہے: وزیر داخلہ پنجاب

حضرو (آن لائن) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں دہشتگردی کے کب مقدمات سنیں گی اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، صوبہ بھر کی مساجد سے ایک کے سوا تمام لاؤڈ سپیکرز اتارنے کی مہم میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تفرقہ بازی کرنے والوں کو لگام دیں گے۔ مولویوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے علماء کرام ہوں یا کوئی اور سب جیلوں میں جائیں گے۔ وہ گزشتہ روز اپنے آبائی گاؤں شادی خان حضرو میں چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لاؤڈ سپیکرز کا بے جا استعمال کرنے والے 3ہزار سے زائد علماء گرفتار کر لئے ہیں جبکہ 350سے زائد کو سزا سنا ئی گئی ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک اور صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ حضرو پنجاب کی واحد تحصیل جہاں پر ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...