سینٹ الیکشن: ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، فالتو ووٹ تھے جسے چاہا دے دیئے: پرویز خٹک

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔ ہمارے پاس فالتو ووٹ تھے جسے دل چاہا اسے دیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کور کمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دونوں انتخاب باہمی مشاورت اور مفاہمت سے ہونا چاہئیں۔ سینٹ انتخابات میں کچھ دو اور لو سے رزلٹ آتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے کچھ ووٹ ہمیں ملے ہم نے اضافی ووٹ مسلم لیگ (ن) کو دیئے۔ اے این پی اور پی پی والے بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے 5، 5 ووٹ ہوتے ہوئے 21 اور 14 ووٹ کیسے لیے؟ فضل الرحمن بھی شور مچا رہے ہیں وہ بھی قوم کو بتائیں ان کو ایک ووٹ کم کیوں ملا؟
پرویز خٹک

ای پیپر دی نیشن