لوئرمال اور ٹبی سٹی سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

لاہور (نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لوئر مال کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی نعشیں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ بھجوا دی۔ اسی طرح ٹبی سٹی کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی نعشیں ملی ہے ۔ پولیس نے شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے تاہم شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے نعشیں مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق دونوں حلئے سے نشی معلوم ہوتے ہیں جونشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن