راہ نجات کی کامیابی کے بعد جنوبی وزیرستان متاثرین کی آبائی علاقوں کو واپسی شروع

وزیرستان (آن لائن ) آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد جنوبی وزیرستان متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگئی۔ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج نے آپریشن راہ نجات 2009 میں شروع کیا۔ جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے علاقوں کو مرحلہ وار واپسی شروع ہے ۔ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں رواں مرحلہ میں 8 ہزار سے زائد خاندانوں کو اپنے علاقوں میں پہنچایا جائےگا۔ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب نے بتایا کہ واپس جانے والے فی خاندان کو 35 ہزار نقدی ، 6 ماہ کا راشن ، فری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
متاثرین واپس


ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...