بھلوال: طلاق دینے پر بیوی نے بھائی سے ملکر شوہر کو آگ لگا دی

Mar 09, 2015

بھلوال (نامہ نگار) بھلوال ولسن پور میں طلاق دینے پر بیوی نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر خاوند کو آگ لگا دی جو بری طرح جھلس گیا۔نواحی چک ولسن پور کے رہائشی محمد انور کا اپنی بیوی کے ساتھ طلاق دینے پر گھر میں جھگڑا ہو گیا جس کی رنج پر اس کی بیوی شہناز اور اس کے بھائی محمد ارشد نے پٹرول چھڑک کر ٓاگ لگا دی اور گھر کا دروازہ لگا کر غائب ہوگئے۔

مزیدخبریں