ڈینیئل ویٹوری ون ڈے میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلی کیوی بائولر بن گئے

نیپیئر (آئی این پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر ڈینیئل وٹوری نے ون ڈے کرکٹ میں تین سووکٹیں مکمل کر لیں۔ ویٹوری ایک روزہ کرکٹ میں تین سوسے زائد وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے بارہویں بولرہیں۔نیپیئرمیں افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ نیوزی لینڈ کے ڈینیئل وٹوری نے صرف اٹھارہ رنز دیکر چارکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جس کے بعد لیفٹ آرم اسپنر کی وکٹوں کے تعداد تین سودو ہو گئی۔ ڈینیئل ویٹوری ایک روزہ کرکٹ میں تین سوسے زائد وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے بارہویں بولر ہیں۔ وٹوری نے دوسواکیانوے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔جن میں انہوں نے تین سودو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی بہترین بولنگ سات رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے۔ کیریئر میں دومرتبہ انہوں نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سوتیرہ ٹیسٹ میچز میں ویٹوری نے تین سو باسٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ وہ دونوں طرز کی کرکٹ میں تین سوسے زیادہ وکٹیں لینے والے واحد کیوی بولر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن