لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ڈربی ریس 2015ء ’’سیلیبریشن‘‘ نے اپنے نام کر لی۔ لاہور ریس کلب میں ایک ہزار میٹر سے 24 سو میٹر تک کی 12 گھوڑ ریس ہوئیں۔ سب سے اہم ریس پاکستان ڈربی تھی۔ نیشنل بریڈرز کپ میلسی کے نام رہا دیگر ریسوں میں کیپٹن ٹیمپلر، کارگوس، ٹیسیانا پرنس، نوریگارڈز، اسلان، چانس نامی گھوڑے سرفہرست رہے۔ ریسوں کیلئے ملک بھر سے گھوڑے لائے گئے۔