آئی ایس پی آر کےمطابق شاہین تھری بلیسٹک میزائل روایتی اور نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دو ہزار سات سو پچاس کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،شاہین تھری میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا،اس موقع پر ڈی جی سٹرٹیجک پلان ڈویژن لیفٹننٹ جنرل زبیر حیات بھی موجود تھے،انہوں نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اورتجربے کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی طرف اہم قدم قرار دیا ،انہوں نے سٹرٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور سٹرٹیجک فورسز کی صلاحیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،شاہین تھری کے کامیاب تجربے پر صدر اور وزیر اعظم نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرزکو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان نے 2750 کلومیٹر تک مار کرنے والے شاہین تھری بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
Mar 09, 2015 | 17:12