دہشتگردی اورترقی کےلیے قوم کو ایک ہونا چاہیئے:نوازشریف

Mar 09, 2015 | 19:14

اسلام آباد میں پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت کا یہ پہلا اجلاس ہےجو پاکستان میں ہو رہا ہے۔ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اورامریکا گزشتہ اڑسٹھ سالوں سےامن کے لیے مل کرکوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت امریکا کے ساتھ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کے فروغ  کا عزم رکھتی ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کواستحکام حاصل ہے، انہوں نے زوردیا کہ دہشتگردی کےخلاف اورترقی پرقوم کو ایک ہونا چاہیئے۔

مزیدخبریں