مصطفی کمال کے الزامات پر کارروائی ہو سکتی ہے: معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کے الزامات پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔اشتر اوصاف نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں کسی بھی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لایا جا سکتا ہے۔ ملزم کو پاکستان لانے کیلئے تحویل مجرمان کا معاہدہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ اشتر اوصاف نے پنجاب اسمبلی میں منظور حقوق نسواں بل کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں قانون شریعت سے ہرگز متصادم نہیں ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اس میں ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ عدالتی نظام میں اصلاحات کرکے ایپلٹ کورٹس تین سے کم کرکے ایک کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...