لاہور (آئی این پی) شہباز تاثیر کو مبینہ طور پر لاہور کی ایک یونیورسٹی کے طالبعلم نے اغوا کیا۔ اغوا کرنے والا طالبعلم لاہور یونیورسٹی کا ڈگری ہولڈر اور اغواکاروں کے گروپ کا سرغنہ تھا۔ اغواکے بعد شہباز تاثیر کو مبینہ طور پر لاہور کی ایک ہائوسنگ سوسائٹی میں منتقل کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹس کے مطابق شہباز تاثیر کو کالعدم اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے حوالے کیا گیا جبکہ کراچی ائرپورٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان کا تعلق بھی اسی جماعت سے تھا۔ کراچی ائرپورٹ کے حملہ آور وں کے فون سے ایک کال بنوں کی گئی تھی جبکہ لاہور کے جس لینڈ لائن نمبر پر کال کی گئی تھی وہ سلمان تاثیر کے گھر کا نمبر تھا۔