بنگلور (نیٹ نیوز) مدراس ہائیکورٹ نے سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس کی ایک مجرمہ کو ایک روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیدیا تاہم جسٹس آرمالہ نے نلنی سری ہرن کو ہدایت کی وہ پیرول پر رہائی کے دوران میڈیا نمائندوں سے ملنے اور بات کرنے سے گریز کریں۔ واضح رہے نلنی سری ہری ہرن نے اپنے والد کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے تین دن کے پیرول کی درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے صرف 24 گھنٹے کی رہائی کا حکم دیا۔ نلنی کو چار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 1998ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم گورنر تامل ناڈو نے 2 سال بعد انکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔