کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کیلئے ایم کیو ایم کے نامزد مئیروسیم اختر کی عبوری ضمانت میں غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کردی ہے۔وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔یاد رہے کہ شہر کے20سے زائد تھانوں میں وسیم اختر کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
وسیم اختر