انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )نٹرنیشنل ویمنز ڈے کے موقع پر آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 25 جو ن کو جنوبی افریقہ خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ27 جون کو انگلینڈ جبکہ تیسر ا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 2 جولائی کو کھیلا جائیگا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا ،8 کو نیوزی لینڈ ،11 کو ویسٹ انڈیز اور 15 جولائی کو سری لنکا کیخلاف کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 19 جولائی،دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 24 جولائی کو انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن