اداکارہ حمائمہ ملک کا ایف سی کالج میں لیکچر

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ حمائمہ ملک نے ویمن ڈے کے موقع ایف سی کالج میں لیکچردیاجس میں طلبہ کی کثیرتعداد موموجود تھی۔ انکاکہناتھاکہ گھربیٹھی خواتین کونظراندازنہیںکرناچاہیے ۔ان کی بھی اتنی یہی محنت ہوتی ہے جتنی کہ وومن ورکنگ کی ہے۔ میں نے فلمی صنعت میںبہت مشکلات اورمحنت سے اپنامقام بنایاہے ۔جب میں نے شوبزجوائن کیااس وقت میری فیملی کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیںتھی تاہم بعد ازاں میں نے بہت مشکل سے اپنے گھروالوں کورضامندکیا۔

خداکاشکرہے کہ میں پاکستان کے علاوہ بھارتی فلمی صنعت میں بھی اپنی پہچان بنائی ۔خواتین کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ ایک عورت ہی دوسری عورت کااچھایابراکرسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن