نائیکی کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے حجاب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سپورٹس برانڈ 'نائیکی' نے خواتین کے لیے روایتی حجاب متعارف کروایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حجاب ایک ایسے کپڑے سے تیار کیا گیا ہے جس میں کھیل کے دوران خواتین کو پسینہ آنے کے باعث مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حجاب پر تقریباً ایک سال سے کام ہورہا ہے، جسے کئی خواتین کھلاڑی جانچ کے لیے پہن چکی ہیں۔ان کھلاڑیوں میں ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی سکیٹر زہرہ لاری اور کوہ پیما منال رستم بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن