کوالالمپور (اے پی پی) ملائشیا نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کو خارج ازامکان قراردیاہے۔ملائشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات وزیر اعظم نجیب رزاق نے دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے شہریوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی کے اعلان کے ایک روز بعد پارلیمان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کے سوتیلے بھائی کم جان نام کی ملائشیا میں ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ اس وقت شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ یہی ہمارے پاس رابطے کا ایک زریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اورسفارتی تعلقات ختم کرنے سے ہمارے پاس مذاکرات کا راستہ بند ہوجائیگا۔
ملائیشیا
شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کرنا خارج ازامکان ہے: ملائےشیا
Mar 09, 2017