لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے کہا ہے کہ خواتین افسران ایل ڈی اے کا تشخص بہتر بنانے اور اسے عوامی خدمات کا فعال ادارہ بنانے کےلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ادارے میں کام کرنے والے تقریباً 70 خاتون افسران ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبو ں کے ساتھ ساتھ ٹاﺅن پلاننگ ‘ میٹروپولیٹن پلاننگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں فرائض ادا کر رہی ہیں جہاں ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔