حکومت ایف بی آر کو چھاپوں اور اکاﺅنٹس سے از خود رقوم نکلوانے سے منع کرے: لاہور چیمبر

Mar 09, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر ناصر حمید خان نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر زور دیا ہے کہ وہ ایف بی آر کو مارکیٹوں اور کاروباری مقامات پر چھاپے مارنے اور بنک اکاﺅنٹس سے ازخود رقوم نکلوالینے سے منع کریں کیونکہ اس سے تاجر پریشان اور حکومت و کاروباری برادری کے درمیان عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تمام چیمبرز کی جانب سے ایف بی آر کے کاروبار مخالف اقدامات کے خلاف بینرز آویزاں کرنا تاجروں کی پریشانیوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مارکیٹوں میں بلاوجہ چھاپوں اور تاجروں کے اکاﺅنٹس سے ازخود قوم نکلوانے کے عمل نے تاجروں کو پریشان کررکھا ہے۔ 

مزیدخبریں