سگریٹوں کی فروخت اورتیاری میں 31 فیصد کمی،17 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ سگریٹ تیار ہوئے: رپورٹ

کراچی (این این آئی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میںپاکستان میں سگریٹوںکی فروخت اور تیاری 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرتبصرہ مدت کے دوران پاکستان میں سگریٹ ساز اداروں نے مجموعی طور پر 17 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ سگریٹ تیار کیے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اس عرصہ میں 24 ارب 75 کروڑ سگریٹ فروخت ہوئے تھے۔ رواں مالی سال دسمبر میں صرف ایک ارب 57 کروڑ سگریٹ تیار ہوئے جو پہلے سے 58 فیصد کم ہیں۔ سگریٹ کی فروخت کم ہونے کے باعث فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومت کو اس مد میں مطلوبہ ریونیو نہیں مل رہا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیوٹی میں مسلسل اضافہ سے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت اور سمگلنگ بڑھ گئی ہے۔ تقریباً 25 فیصد سگریٹ غیرقانونی یا سمگل شدہ ہیں جن سے حکومت کو کچھ نہیں ملتا۔

ای پیپر دی نیشن