ڈکیتی کا الزام، وفاقی پولیس کا اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈکیتی کے الزام میں وفاقی پولیس کے اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو گزشتہ روز ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اے ایس آئی احمد عثمان پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے دفتر میں گھس کر موبائل فون، نقدی اور لیپ ٹاپ چھینے تھے۔

ای پیپر دی نیشن