جی فورممالک کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت سے متعلق تجاویز غیر جمہوری، مسترد کرتے ہیں : پاکستان

Mar 09, 2017

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان جی فور ممالک کی مستقل نشستوں پر رکنیت کے حوالے سے تجاویز مسترد کرتا ہے‘ مستقل نشستوں کے حوالے سے تجاویز جمہوری تقاضوں کے برعکسہیں۔ سلامتی کونسل اصلاحات سے متعلق بین الحکومتی مذاکرات پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا جمہوریت اکیسویں صدی کی اہم حقیقت ہے۔ جمہوریت کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جائیں۔ جمہوری اقدار‘ مساوی مواقع‘ غیر امتیازی سلوک پر عالمی رائے عامہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا مستقل نشستوں کے حوالے تجاویز جمہوری تقاضوں کے برعکس ہیں۔ پاکستان جی فور ملکوں کی مستقل نشستوں پر رکنیت کے حوالے سے تجاویز مسترد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ چارٹر میں کوئی ترمیم ایک پیچیدہ مرحلہ ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل کے موثر ہونے کے لئے ویٹو کے معاملے کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں