اسلام آباد(مسعودماجدسےدخبر نگار) ملک کے تےن شہروں مےںگرےڈ انےس سے بےس مےں ترقی کےلئے سےنئر مینجمنٹ کورس شروع،کورس شروع ہونے سے صرف چند ےوم قبل 10افسرمختلف وجوہات بےان کرکے کورس سے دستبردار ،148نامزد افسروں کی فہرست مےں عےن کورس شروع ہونے تک فرمائشی افسروں کی نامزدگےوں ،اسٹےشن تبدےلی اور دستبرداری کا سلسلہ جاری رہا۔”نواے ¿ وقت“ کو ملنے والی معلومات کے مطابق 23فرور ی کو مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے گرےڈ انےس کے کل148 افسروں کے ناموں کی نامزدگےاں کی گئےں لےکن کورس شروع ہونے سے صرف چند ےوم قبل ےعنی2مار چ کو 27افسران نے فرمائشی پرو گرام کے تحت لاہور،کراچی اور اسلام آباد سےنٹر ز مےں تبدےلےاں کروادےں تو 27افسران نے ترقی کی لالچ مےں اپنے نام بھی کورس مےں شامل کرالےئے ہےںتو دس افسران نے شرکت سے معذوری ظاہر کرکے کورس سے دستبرداری کر لی ہے۔گذشتہ روز شروع ہونے والا ےہ کورس بےک وقت ملک کے تےن سےنٹرز نےشنل مینجمنٹ انسٹی ٹےوٹ اسلام آباد، نےشنل مینجمنٹ کالج لاہور اور نےشنل انسٹی ٹےوٹ آف مےنجمےنٹ کراچی مےں جاری ہے جو اب 21جولائی2017کو اختتام پذےر ہوگا۔تازہ اطلاعات کے مطابق کورس سے چند روز قبل 2مارچ کو دس افسران نے مختلف وجوہات بےان کر کے اس کورس سے دستبرداری کر لی ہے ا ن مےں چےف آپرےٹنگ افسر پنجاب سےف سٹی اتھارٹی لاہور اکبر ناصر خان،ڈی پی او سےالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈائرےکٹر اےن ڈی اےم اے سےد انتخاب عالم،ڈپٹی ڈائرےکٹر اورسےز پاکستانےز ڈوےژن ممتاز حسےن شاہ،اےڈےشنل کلکٹر کسٹم سےالکوٹ خواجہ خرم نعےم،اےف بی آر کراچی فرخ سجاد،ڈائرےکٹر فنانس ہری پور ےونےورسٹی عبدالحامد،جنرل مےنجر نےسکام ذوالفقار احمد باجوہ،ڈائرےکٹر اورسےز اےنڈ ہےومن رےسورس ڈوےلپمےنٹ کراچی مسز عاصمہ عامر اور پاکستان اےڈمنسٹڑےٹو سروس (پاس)کی ڈائرےکٹر ڈوےلپمےنٹ اےنڈ فنانس کمشنر آفس راولپنڈی نورےن بشےر شامل ہےں۔