اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئےسکوکی جانب سے جی 12مےںمےرا جعفر کے علاقے مےں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی ہے۔ آئےسکو کے ترجمان کے مطابق چےف اےگزےکٹو آئےسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی خصوصی ہداےت کی روشنی مےں اسلام آباد سرکل کے سپرٹےنڈنگ انجنئےر راجہ اصغر علی کی زےر نگرانی مےں اور اےکسئےن آپرےشن ٹو اسلام آباد سےد محسن گےلانی کی ٹےم کے ہمراہ مےرا جعفر G-12 مےں بجلیچوری پکڑنے کےلئے کومبنگ آپرےشن کےا گےا۔ جس کے تحت 16افراد بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔جن کے خلاف تھانہ رمنا مےں اےف آئی آر درج کروا دی گئےں۔ مزےد تفصےلات کے مطابق غےر قانونی درجنوں اےکسٹنشنز تاروں کو کاٹ لےا گےا اور ٹےرف کے غلط استعمال کے مےٹرز کو بھی موقع سے اتار لےا گےا۔