کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال کی یو سی 23 کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 8 انچ قطر کی پانی کی لائنوں کی تنصیب کے کام کا آغاز ہو گیا جبکہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا یہ بات چیئرمین یو سی 23 غلام اکبر موریجو نے اپنے بیان میں کہی۔