لاہور (کامرس رپورٹر)تاجروں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹوں میں بلاجواز چھاپوں ، صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال ، دھرنوں و احتجاجی مظاہروں کے ذریعے کاروباروں کی تباہی اور ناجائز تجاوزات جیسے مسائل فوری طور پر حل کروائے وگرنہ کاروباروں کی تباہی میں رہی سہی کسر بھی پوری ہوجائے گی۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید ، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ اس وقت کاروباری شعبے کو ریلیف کی ضرورت ہے ایف بی آر اہلکار سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے سیکشن 38اور 40بی کا غلط استعمال کررہے ہیں، لہذا یہ فی الفور بند کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کالاقانون ہے، فی الفور ختم کیا جائے۔ اس کی وجہ سے بددل ہوکر تاجر بینکوں سے اپنا تمام سرمایہ نکال رہے ہیں۔ اجلاس میں خالد پرویز،اشرف بھٹی،شاہد نذیر،حاجی حنیف،عتیق الرحمن،خلیل الرحمن،وقار احمد میاں،محبوب سرکی،سہیل ضیا بٹ،بابر محمود ،نعیم بادشاہ،اعجاز مغل،حاجی محمد افضل ،راجہ حامد ریاض اویس سعید پراچہ و دیگر شریک تھے۔
حکومت ایف بی آر اہلکاروں کو تاجروں کو ہراساں کرنے سے روکے: ملک طاہر
Mar 09, 2018