اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹروں کے استعمال سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیب کو فراہم کیے گئے ریکارڈ میں ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے قوائد و ضوابط اور ہیلی کاپٹروں کی خریداری کےمعاہدے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر خیبرپختوخواکے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا چئیرمین نیب نے نوٹس لیاتھا۔چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کے دوہیلی کاپٹروں میں 74گھنٹے سفر کیا تھا۔ جس پر اٹھنے والے 21لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات حکومت نے ادا کیے۔
عمران کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹروں کا استعمال‘ نیب نے ریکارڈ حاصل کر لیا
Mar 09, 2018